سب انسپکٹر محمد اجمل حسینSHOایف آئی اے تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے دلیر دبنگ اور بہادر سب انسپکٹر محمد اجمل حسین کو ایس ایچ او ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔ موصوف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر خدمات سر انجام دینی شرو ع کردی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد ہونہار آفیسر انسانی اسمگلروں کیلئے خوف کی علامت اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے میں ہمیشہ صف اول رہنے والے سب انسپکٹر محمد اجمل حسین کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اسٹیشن ہاس آفیسر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئے ایس ایچ او ایف آئی اے سب انسپکٹر اجمل حسین کے متعلق مختلف حلقوں کی رائے ہے کہ ان کی بطور ایس ایچ او تعیناتی انسانی اسمگلروں کی ریڈھ کی ہڈی ٹوٹنے کی سبب ثابت ہوگی۔ بلاشبہ ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں ہی انہی ایس ایچ او اہم ترین ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں