16

سندھ میں ٹینس کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائینگے

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر محمد خالد رحمانی نے کہا ہے کہ صوبے میں ٹینس کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس ٹیلنٹ کو ابھارنے اور بروئے کار لانے کے لئے سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں