فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں سیاسی تنا کی بجائے مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے حل کیاجاسکتاہے مولانا فضل الرحمان اورخواجہ آصف کی تلخی دودن میں دوستی مثبت سوچ ہے-جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کامقابلہ کررہے ہیں ایسے حالات میں تمام پارلیمانی جماعتوں کومتحد ہونا چاہئے قیام امن ہوگا تو ملک بھی چلے گامعاشی وسیاسی استحکام ہوگا-ان کاکہناتھاکہ اگرچہ امریکہ ایران جنگ کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کنٹرول مشکل ہے تاہم حکومتی اخراجات کم کرکے سبسڈی دی جاسکتی ہے عوام جس مشکلات کا شکار ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی بے روزگاری ختم کی جائے اور انڈسٹری کوبھی مشکل سے نکالاجائے




