پیکا ایکٹ پر چوتھے ستون کو اعتماد میں لیا جاناضروری ہے

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سابق وزیرمملکت اورمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرحاجی اکرم انصا ر ی نے بھی پیکاایکٹ پرنظرثانی کا مطا لبہ کردیاہے۔اُنکاکہناتھاکہ ریاست کے چوتھے ستون کو اعتما د میں لیا جا نا ضروری ہے۔ متعد د میڈ یا ہا و ئسز مثبت صحافت کی سوچ رکھنے والے اور صحافیوں کی اکثریت اخلاق اوراقدارکے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں چند ایک ایسے لوگ ہیں جن کا صحا فت سے تعلق نہیں اوروہ خودکوصحافی ظا ہر کرکے حکومت مخالف سیاسی جما عتوں کی ترجمانی اورالزامات عا ئد کر تے ہیں حالانکہ صحافی فریق نہیں ہوتا اُ نہو ں نے کہاکہ وہ ایک درجن سے زائد صحافیوں کے مثبت کرداراورملک وقوم کی خدمت وترجمانی کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں