19

کموکا برادران کی والدہ کی وفات پر مختلف شخصیات کا اظہار تعزیت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی فیصل آباد کی وفد سابق ایم این اے چوہدری فیض اللہ کموکا’ کرنل سمیع اللہ کموکا’ چوہدری کلیم اللہ کموکا’ چوہدری علی حسن کموکا کی والدہ محترمہ کے وصال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے کموکا برادران کے ڈیرے پر پہنچا’ وفد میں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ’ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار میاں انوار الحق’ صدر ڈویژنل ٹریڈر ونگ رانا محمد سکندر اعظم خاں’ صدر سیاسی امور میاں طاہر ایوب’ثاقب بٹ’ میاں اجمل بدر’ میاں تجمل حسین’ چوہدری وقاص گجر شامل تھے’ اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی محبوب الزماں بٹ’ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار میاں انوار الحق’ صدر ڈویژنل ٹریڈر ونگ رانا محمد سکندر اعظم خاں’ صدر سیاسی امور میاں طاہر ایوب و دیگر رہنمائوں نے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے جو آخرت کی تیاری کرے گا وہی کامیاب ہو گا’ ہر بشر نے منوں مٹی میں جانا ہے، قبر میں کسی چوہدری ،ایم این اے،ایم پی اے،وزیر ،مشیر ‘ڈاکٹر پروفیسر ،جاگیردار سرمایہ دار ،اور دنیا میں اعلی مرتبے والے کا نہ کوئی مقام ہو گا، نہ کوئی حیثیت ہو گی، فقط اللہ کی بارگاہ میں پرہیز گار ،متقی،صلہ رحمی با اخلاق ،خوف خدا رکھنے والے اور قر آن و سنت کی پیروی کرنے والے ہی دنیا و آخرت میںکامیاب ہوں گے’ اللہ کریم اپنے محبوب پاک حضرت محمد مصطفی ۖ کے صدقے کموکا برادران کی والدہ محترمہ جنت الفردوس میں جگہ دے اور قبر کی منزلیں آسان فرمائے’ آخر میں سابق ایم این اے چوہدری فیض اللہ کموکا نے جماعت اسلامی کے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غم اور مشکل کی اس گھڑ ی میں آپ لوگوں نے ہمارے پاس آ کر ہماری غمگساری کی جس کیلئے ہم آپ سب کے ممنون ہیں’ دعا کریں اللہ تعالیٰ ہماری والدہ مرحومہ مغفورہ کے درجات کی بلندی کرے اور میری والدہ کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں