گوجرہ(نامہ نگار)چوروں نے مختلف مقامات سے مال وزر چوری کر لیا۔معلوم ہواہے کہ غفار پارک کے حافظ محمد عبید الرحمن کے گھر میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اور وہاں سے مختلف قیمتی گھریلو سامان چوری کر لیا۔چک نمبر298ج ب کے محمد کاشف نے ٹوبہ روڈپرسٹیل روکس کی دکان بنا رکھی ہے کہ نامعلوم چور وں نے اس کی دکان میں داخل ہو کر اس کا1لاکھ50ہزارروپے مالیتی سامان چوری کر لیا۔آفتاب ٹائون کے غفوراحمد کی دکان کریانہ سے نامعلوم چورتالے توڑ کر94ہزارروپے مالیت کا مختلف سامان چوری کر کے فرارہو گئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
