آئل ٹینکر کی ٹکر ‘موٹر سائیکل سوار2افراد جاں بحق

اوکاڑہ (نامہ نگار)پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں آئل ٹینکر کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹکر کے بعد آئل ٹینکر بھی بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جب کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس بھی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس سے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں