لاہور (بیوروچیف)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، مرحوم کانسٹیبل لیاقت علی کی بیوہ کی بیٹے کی بھرتی سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئیجی ویلفیئر اینڈ فنانس کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی۔ لیڈی سکیورٹی کانسٹیبل صفیہ نعیم کی تفتیش سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کو ضروری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ کانسٹیبل ذیشان کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلق دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔




