آزاد کشمیر سے متعلق احتجاج 59ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (بیورو چیف)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے آزاد کشمیر سے متعلق احتجاج کیس میں 59ملزمان کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ہفتے کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کیڈیوٹی جج سکندرخان نے سیکٹر ایف 10میں کشمیر کے حق میں مظاہرے کے کیس میں 59ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس نے 60ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کی، جن میں سے 59 کی شناخت ہوئی، پراسیکیوشن نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تین روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں