آزاد کشمیر میں بارش اوربرفباری

آزاد کشمیر ( بیوروچیف) آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد دوبارہ بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔وادی نیلم کیزیریں علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں گریس، اڑنگ کیل،شونٹھر اور سرگن میں برفباری ہوئی،وادی لیپہ کے پہاڑوں نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔برفباری کے بعد آزاد کشمیر کے آخری گاں تابٹ میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا جبکہ مظفرآباد شہر میں درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،موسم سرد ہونے کے باوجود نظام زندگی معمول کے مطابق ہے اور رابطہ سڑکیں بھی بحال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں