اسلام آباد(بیورو چیف)الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے مخصوص نشستوں کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق مخصوص نشستوں پر پولنگ24اگست کو ہوگی جبکہ8 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی 20اگست تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ ریٹرننگ آفیسر 20اگست کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل کرکے اہل قرار پانے والے امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے۔کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21اگست کو دائر کی جاسکیں گی، جبکہ الیکشن کمیشن دائر اپیلوں پر 22اگست کو سماعت کرکے فیصلے کرے گا۔ 23اگست کو مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، جس کے بعد 24اگست کو پولنگ ہوگی۔




