اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر پارلیما نی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان موثر ہم آہنگی ہی کھیلوں کے فروغ کی ضمانت ہے،ہمیں نچلی سطح سیٹیلنٹ تلاش کرکے اسے جدید سہولیات اور بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈر 18ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔میچ کیاختتام پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پرشرکا سے غیررسمی گفتگو کیدوران وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایسیمقابلے نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ انہیں قومی سطح پر اپنی پہچان بنانے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں، ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر وزارت بین الصوبا ئی رابطہ، پاکستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مشترکہ کاوشیں قابل تعریف ہیں ، اس طرح کے مقابلے ہاکی کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ کی قیادت میں کھیلوں کے شعبے میں اصلاحا ت اور ترقیاتی اقدامات جاری ہیں ، اداروں کے درمیان موثر ہم آہنگی ہی کھیلوں کے فروغ کی ضمانت ہے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور اس کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔




