اردو بازار کی بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کی گئی اکھاڑ پچھاڑ سے دکاندار تنگ

صفدرآباد(نامہ نگار)شہریوں نے صفدرآباد کے اردو بازارکی بیوٹیفکیشن کا منصوبہ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ سے شہریوں نے ملاقات کی اور بازار کو ماڈل بنانے کے موضوع پر بات کی ۔انجمن تاجراں کے رہنما ، لیس اینڈ زری ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری چوہدری عمران انصاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کا شہر کے اردو بازار کو ماڈل بنانے کا منصوبہ اپنی موت آپ مر چکا وہ اس طرح کہ یہ منصوبہ نجانے کس کے کہنے پر شروع کیا گیا جو کہ پیسے کو ضائع کرنے کے مترادف ثابت ہو ا۔اس بازار کو ماڈل بنانے پر بڑی خوشیاں منائی گئیں ،بھنگڑے ڈالے گئے اور بھی بہت کچھ ہوا کہ صفدرآباد دنیا کا خوبصورت ترین شہر بن جائیگا ۔اردو بازار کو مادل بنانے پر پچھلے سال کام شروع ہوا اچھا خاصا بازار تھا ، سابق وفاقی وزیرچوہدری محمد برجیس طاہر نے شہر میںٹف ٹائل لگوائی تھی جس سے شہر کو حسن ملا تھا ۔ اچانک اس بازار کی اکھار بچھاڑ ہونا شروع ہوئی دکان داروں نے خفیہ مزاحمت کی مگر کچھ نہ بنارو دھو کر چپ سادھ لی۔شہریوں نے مزید کہا کہ آٹھ ماہ ہو گئے بازار کو تباہ کیا گیا صرف دکانوں کے باہر نالے پر دونوں جانب پانچ پانچ فٹ کا فٹ پاتھ بنا دیا گیا پھر ٹھیکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گیا شہریوں کو کسی نے اعتماد میں نہ لیا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں