فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کے ذریعے منتخب ہونیوالے تاجر نمائندے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں’ اب وقت آ گیا ہے کہ آٹھ بازاروں سمیت گول بازاروں اور ان سے ملحقہ گلیوں کی تمام تنظیموں کا الیکشن کروائے جائیں اور خود ساختہ تاجر لیڈروں کی حوصلہ شکنی کی جائے’ ان خیالات کا اظہار میاں طاہر جمیل ایم پی اے نے ارشدکلاتھ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب کے شرکاء سے کیا’ تقریب میں سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین میاں عبدالمنان سابق ایم این اے’ صدر حاجی محمد اسلم بھلی’جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ نومنتخب جنرل سیکرٹری ارشدکلاتھ مارکیٹ ایسوسی ایشن منصب علی زین ‘ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’ جنرل سیکرٹری میاں تنویر ریاض’ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم’ بھوانہ بازار کے صدر حافظ یحییٰ طارق’ ساجد قادری’ چوہدری سرمد جٹ’ طارق قادری’ چوہدری عمران وینس’ آفتاب بٹ’ حاجی ملک سردار’ ملک شاہد رسول’ میاں ابوبکرصدیق پومی’ ملک زیبی’ رانا مبشر ٹھاکر’ عبدالرحمن مانی’ مرزا محمد اعظم’ میاں اختر محمود’ ملک آصف’ مرزا حیدر’ نومنتخب عہدیداران سرپرست اعلیٰ حاجی ملک سردار’ سرپرست اعلیٰ حاجی منیر احمد نورانی’ سینئر نائب صدر چوہدری ایوب جٹ’ وائس چیئرمین ملک نثار احمد’ سیکرٹری اطلاعات ملک چاند’ فنانس سیکرٹری محمد حسین مجاہد’ نائب صدور محمد ساجد’ رانا مقصود’ مرزا جنید’ محمد سرفراز بھٹی’ محمد وقاص’ خضر سہیل کے علاوہ ارشد مارکیٹ کے تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ میاں طاہر جمیل ایم پی اے نے کہا کہ ارشد مارکیٹ کے مسائل میرے مسائل ہیں’ انشاء اللہ پہلی فرصت میں ان مسائل کو حل کروائیں گے’ انہوں نے ناراض عہدیداروںکو بھی دعوت دی کہ آپس کے ذاتی اختلافات ختم کر کے اجتماعی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں میرے گھر اور میرے آفس کے دروازے آپ سب کیلئے کھلے ہیں’ اس موقع پر انہوں نے نومنتخب جنرل سیکرٹری منصب علی زین سے کہا کہ آج کے بعد کسی کے خلاف اختلافی بات نہیں کرنی اور مل بیٹھ کر مشاورت سے ارشد مارکیٹ کے مسائل کی طرف توجہ دیں’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ انجمن تاجران سٹی الائیڈ گروپ کے صدر چوہدری پرویز اقبال کموکا’منیر احمد نورانی’ انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر میاں آصف اسلم نے کہا کہ ہم اپنے عہدوں سے استعفے دیکر خود کو الیکشن میں پیش کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں’ ہمیں جب کہیں گے الیکشن کا اعلان کر دیں گے’ مقررین نے کہا کہ آج تاجروں کی بے توقیری ہو رہی ہے’ تاجروں کی بات کو اہمیت نہیں دی جا رہی’ اس کی وجہ ہمارے آپس کے اختلافات ہیں’ اگر ہم متحد ہو جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری بات کو اہمیت نہ دی جائے’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارشد مارکیٹ کے نومنتخب جنرل سیکرٹری منصب علی زین نے کہا کہ ارشد مارکیٹ کے دکانداروںنے ہمیں کامیاب کروا کر جو ہمیں عزت دی ہم اسے کبھی نہیں بھلا سکیں گے اور ہم کوشش کریں گے کہ محنت اور لگن سے مارکیٹ کے تاجروں کی خدمت کے ریکارڈ قائم کر دیں تاکہ ہمارے بعد آنے والے ہمارے کئے گئے ترقیاتی کاموں کی مثال دیں’ انہوں نے کہا کہ الیکشن کا وقت ہوتا ہے وہ ختم ہو گیا’ اللہ تعالیٰ نے ہمیں کامیابی سے ہمکنار کیا’ ہم اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں’ آج ہم نے مارکیٹوں کے تاجروں کے مسائل کے حل کا حلف لیا ہے’ اور انشاء اللہ ہم اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے پوری کوشش اور دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں گے’ ہم اپنے ووٹروں سمیت ان تاجر بھائیوں کے بھی کام کریں گے جنہوں نے اس مرتبہ ہمیں ووٹ نہیں دیا’ ہم اپنے طرز عمل سے انہیں اپنا ووٹر بنائیں گے اور آئندہ کے انتخاب کیلئے انہیں اپنا دست و بازو بنائیں گے’ آخر میں مہمان خصوصی میاں طاہر جمیل ایم پی اے نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔




