اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت

لاہور( بیورو چیف)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران اور کارکنان کی گرفتاریوں اور پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جمہوری معاشرے میں ہر شہری اور ہر تنظیم کو پرامن احتجاج کا آئینی و جمہوری حق حاصل ہے، جسے طاقت کے ذریعے سلب نہیں کیا جا سکتا۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پرامن حل کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد پریس کلبوں کے باہر پرامن احتجاج کی کال دی تھی، مگر اس سے قبل ہی کارکنان کے گھروں اور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر گرفتاریاں کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں