اسلام آباد(بیورو چیف)اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے خصوصی دستے تعینات کردئیے گئے۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایاہے کہ 450سے زائد کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان نے کہاکہ کالے شیشوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔ سی ٹی او کائنات اظہر نے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس قانون کی یکساں اور بلاامتیاز عملداری یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو محفوظ سفری ماحول فراہم کرنا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ترجیح ہے۔




