الصدیق اولڈ بکس پر چھاپہ،جعلی کتابیں برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار) الصدیق اولڈ بکس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مالک کو گرفتار جعلی کتابیں برآمد کر لیں،تفصیلات کے مطابق ایس پی جڑانوالہ اختر وینس کی ہدایات اور ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ مظفر کھوکھر کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے الصدیق اولڈ بکس کے مالک اجمل کو موقع سے گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران کتاب شرح سرمایہ اردو کی بھاری کھیپ برآمد کی گئی۔پولیس کارروائی کے دوران بازار میں شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی،جبکہ طلبہ اور والدین نے بھی معاملے پر تشویش کا اظہار کیا شہریوں کا کہنا ہے کہ جعلی کتابوں کی فروخت سے نہ صرف طلبہ اور والدین کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ قانونی طریقے سے کاروبار کرنے والے پبلشرز اور کتاب فروش بھی متاثر ہوتے ہیں۔جعلی کتابوں کی فروخت سے قانونی کاروبار کرنے والوں کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی ٹیکس ریونیو کی مد میں نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پولیس نے برآمد ہونے والی کتابیں قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں