امتحان میں ناکامی پر طالبہ کی خود کشی

لاہور( بیورو چیف)بادامی باغ کے علاقے میں نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی پر دلبرداشتہ ہو کر 16 سالہ طالبہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ۔متوفیہ کی شناخت 16 سالہ نور فاطمہ کے نام سے ہوئی جس نے نویں جماعت کے امتحان میں ناکامی کے بعد مبینہ طور پر انتہائیقدم اٹھایا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات شروع کر دی ۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کاروائی کے بعد لاش ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں