فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اندھے قتل کا معمہ حل ، بیٹی ہی باپ کی قاتلہ نکلی، صدر جڑانوالہ پولیس نے قاتلہ بیٹی ماںہ نور کو حراست میں لیکر باز پرس کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا، تھانہ صدرجڑانوالہ کے علاقہ116گ ب کے رہائشی خالد خان نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ 20اگست کو اس کا بیمار بھائی آصف ڈھاری پر سو رہا تھا اور اس کی بیٹی ماہ نور بھی قریب چار پائی پر لیٹی تھی کہ دو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد آصف کو قتل کر دیا تھا ایس ایچ او صدر جڑانوالہ محمد عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران تفتیش اس کی بیٹی ماہ نور کو حراست میں لیکر باز پرس کی تو اس نے اعتراف جرم کر تے ہوئے بتایا کہ باپ کی بیماری سے تنگ آ کر گولی مار کر قتل کر دیا تھا ، ایس ایچ اوعمران نے قاتل بیٹی کو حراست میں لیکر مدعی اور گواہان کی تلاش شروع کر دی۔




