فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی ہدایت پر محکمہ صحت نے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف مہم کے دوران نیا بازار جڑانوالہ میں کامیاب چھاپہ مار کر انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی طارق عبیداﷲ کو گرفتار کر کے کلینک سیل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صومیہ جمیل کو اطلاع ملی تھی کہ نیا بازار جڑانوالہ میں طارق عبیداﷲ نے کلینک کھول رکھا ہے جہاں پر انسانی جانوں سے کھیل رہا ہے، جس پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے چھاپہ مارا تو مذکورہ عطائی وہاں پر موجود مریضوں کو انجکشن لگا رہا تھا۔ بازپرس کرنے پر وہ ڈاکٹری کی ڈگری پیش نہ کر سکا۔ جس پر مذکورہ عطائی کو حوالہ پولیس کر کے اس کا کلینک سیل کر دیا۔




