اونٹ خطرناک وائرس کا شکار،10ہلاک

صادق آباد (نامہ نگار)صادق آباد کے قصبے کوٹ سبزل میں صحرائی جہاز اونٹ خطرناک وائرس کا شکارہوگئے، جس کے باعث دس اونٹ ہلاک اور درجنوں بیمار پڑ گئے۔مالکان کے مطابق وبا دن بہ دن پھیل رہی ہے،اونٹ کو زکام ہوتاہے ،پھرشدید بخارکی وجہ سے بیہوش ہوتا ہے پھرہلاک ہوجاتا ہے،لاکھوں مالیت کے اونٹ آنکھوں کیسامنے مررہے ہیں۔دوسری جانب محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ہماری ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کرٹریٹمنٹ کرہی ہیں،یہ زکام کی طرح کی بیماری ہے جس سیاونٹ کا ناک بندہوناشروع ہوجاتاہے،یہ بیماری 2010 میں بھی چولستان میں آئی تھی،کوٹ سبزل اورڈھنڈی کے علاقوں میں محکمہ لائیو اسٹاک ٹیمیں ٹریٹمنٹ کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں