اپنی حد میں رہنا’ فالتو کی باتیں نہیں کرنا میرے ساتھ’ زرین خان

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے پاپارازی کے نامناسب ڈریس پہن کر دکھائیں والے جملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حد میں رہنا اور فالتو کی باتیں نہیں کرنا میرے ساتھ۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب زرین خان ممبئی میں ایک ملبوسات کے برانڈ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں فوٹوگرافروں کے ساتھ ان کی گفتگو اس وقت تلخ گئی جب ایک پاپارازی نے نامناسب جملہ کہا۔زرین خان کو فوٹوگرافر کا بیہودہ جملہ بہت برا لگا اور انہوں نے فورا سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی حدود میں رہیں۔ وہ اس قسم کے غیر مناسب رویے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گی۔ یاد رہے کہ زرین خان نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2010 میں سلمان خان کے مدمقابل فلم ویر سے کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں