کومل عزیز کے والدین سے متعلق بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ کومل عزیز خان کے والدین کی مالی معاونت کرنے کے حوالے سے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتیں کہ خاندان کے اخراجات اٹھانا خواتین کی ذمہ داری ہونی چاہیے، انہوں نے والد کو سراہا جنہوں نے انتقال کے بعد والدہ کی مالی خود مختاری کو یقینی بنایا۔انسٹاگرام اسٹوریز پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران مداحوں نے کومل سے پوچھا کہ کیا وہ اپنی والدہ کی مالی کفالت کرتی ہیں؟جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ جی نہیں، میں اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ خواتین گھر کے اخراجات ادا کریں یہ مرد کا کام ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے والد کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ جنہوں نے والدہ کے لیے اتنا کچھ چھوڑا کہ وہ کبھی بچوں کی محتاج نہیں ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں