ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا کو احکامات پر عمل نہ کرنے اور عدالت کو گمراہ کرنے پر تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے واضح کیا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر احکامات پر مکمل عمل درآمد نہ کیا گیا تو مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جوئے مالیا باگچی اور جسٹس وی موہنا پر مشتمل بنچ نے انڈیاز گاٹ لیٹنٹ تنازع سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ سمے رائنا نے عدالت کو گمراہ کیا اور سابقہ احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی۔




