ایجنٹ نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کے بہانے 13لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریول ایجنٹ نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 13لاکھ کی رقم ہتھیا لی، بیرون ملک بھجوایا نہ ہی رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ جعلی نکلا،ساہیوانوالہ پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ایجنٹ ارشد کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق 132ر۔ب کے رہائشی ریاض نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم ارشد نے کہا کہ وہ لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا کاروبار کرتا ہے اور باتوں میں لگا کرکہا اس کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوادیتا ہوں اور 13لاکھ کی رقم لی اور حسب وعدہ بیٹے کو بیرون ملک بھجوایا نہ ہی رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں