ایرانی صدر کی روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کے ممالک امریکا پر انحصار کیے بغیر اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ بات ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران کہی۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ان کے خیال میں خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کیے بغیر اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔روسی صدر نے بھی ایرانی ہم منصب سے گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے مشرق وسطی میں کشیدگی کے جلد از جلد خاتمے کی زور دیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات میں استحکام اور خطے میں فوری امن پر اتفاق کرتے ہوئے رابطے جاری رکھنے کا عہد کیا۔یاد رہے کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات گیس برآمد کرنے والے ممالک کے فورم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں