ایران کایمن اسلحہ منتقلی کا الزام مسترد

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے یمن کو غیر مستحکم کرنے اور تجارتی پروازوں کے ذریعے صنعا میں فوجی اہلکار یا عسکری سازوسامان منتقل کرنے سے متعلق امریکی الزامات کو بے بنیاد قرادیتے ہوئے مسترد کردیا۔اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور نائب مستقل نمائندے غلام حسین درزی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط میں امریکی الزامات پر سخت ردعمل دیتے ہوئیکہا کہ جمعرات کو یمن کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا اور بعض دیگر ارکان کی جانب سے عائد کیے گئے الزامات میں کوئی قابلِ اعتبار ثبوت موجود نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایسے الزامات عائد کرنا منافقانہ طرزِ عمل ہے، جس کا مقصد یمن اور خطے میں اپنے اقدامات سے توجہ ہٹانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں