بابراعظم اسٹار بنگ یا ہے تو اس پر تنقید نہیں سپورٹ کریں’ عامر سہیل

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر عامر سہیل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سپر اسٹار بن گیا ہے تو ا پر تنقید نہیں کریں بلکہ اسے سپورٹ کریں۔سابق کپتان عامر سہیل نے گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کی اور کہا کہ بعض سادہ سی ہے یہ وہ پلیئر نے جس نے اتنا کچھ حاصل کیا ہے پھر بھی تنقید کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کا سپر اسٹار خدانخواستہ کوئی بن ہی گیا ہے تو اس کو بیک کریں، آٹ آف فارم ہر کھلاڑی ہوتا ہے ویرات کوہلی کی بات کریں تو دو سال تک انہوں نے سنچری اسکور نہیں کی لیکن بھارتی بورڈ کو یقین تھا کہ یہ ہمیں کچھ نہ کچھ کرکے دیکھا پھر اس نے ورلڈ کپ بھی جتوائے ہیں۔عامر سہیل کا کہنا تھا کہ گریٹ پلیئرز کی بات کریں تو برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، انضمام الحق، سعید انور، جاوید میانداد یہ سب اس فیز سے گزر چکے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ بیڈ پیج جب آتا ہے تو آپ کو تنقید کی نہیں سب سے زیادہ سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو مبارکباد بنتی ہے کہ انہوں نے 100 مرتبہ نصف سنچریاں اسکور کرلی ہیں اور انہیں ابھی تک کوئی مانتا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں