باسی کھانا کھانے سے لڑکی جاں بحق،ماں اور 3بیٹیوں کی حالت نازک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) باسی کھانا کھانے سے 11سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ ماں اور تین بہنوں کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 659 گ ب کے رہائشی عمران کی 39سالہ اہلیہ سعدیہ’ اسکی بیٹیوں 13سالہ اسمائ’ 11سالہ عاصمہ’ 8سالہ نورفاطمہ’ 5سالہ عائشہ نے چند وز قبل ایک محفل سے لایا جانے والا باسی کھانا کھایا،جس کے کھاتے ہی ان کی حالت غیر ہو گئی، قے اور دست آنے پر طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لایا گیا جہاں پر 13سالہ اسماء دختر عمران زندگی کی بازی ہار گئی، تاہم ڈاکٹر ماں اور اسکی تین بیٹیوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں