فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپر ست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے سفارتی سطح پر غیر معمولی کامیابیو ں پروزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ، آرمی چیف فیلڈ مارشل اورفیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل منیر عاصم امن کے حقیقی داعی بنکر ابھرے ہیں جسکے باعث آج عالمی سطح کے ہر فورم پر پاکستان کا پرچم بلند ہورہا ہے صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ بجلی گیس اورپٹرول مصنوعات کی قیمت میں کمی جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں یہ روش جڑ پکڑ چکی ہے کہ جیسے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتںبڑھتی ہیںٹرانسپورٹرز فوراََکرائے بڑھا دیتے ہیں لیکن کمی کا فائدہ عام صارف تکسے منتقل نہیں کیاجاتاجنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد ،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد،چیئرمین مرزا اشرف مغل صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیا طوراور سینئر رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کومحض تیل کی قیمت میں کمی یا اضافے کے اعلان تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ ایک واضح فریم ورک کے یہ امریقینی بنانا چاہئے کہ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا اثر ٹرانسپورٹ کرایوں پر منصفانہ وشفاف انداز میں منتقل ہو اس مقصد کیلئے ٹرانسپورٹ سیکٹر کی موثر نگرانی اور قیمتوں کے تعین کا مربوط نظام ناگزیر ہے اگر یہ عدم توازن برقرار رہا توحکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجودمہنگائی کا طوفان کم نہیں ہوگا سینئر رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیزل کی قیمت میںکمی کا فائدہ عوام تک منتقلی کو یقینی بنایا جائے اور پٹرول بھی سستا کیا جائے تاکہ کاروں اورموٹر سائیکل سواروں کو بھی ریلیف مل سکے۔




