بلوچستان میں امن اور خوشحالی ہمارا عزم ہے

راولپنڈی(بیوروچیف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، شہدائے وطن کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو آپر یشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگرد ی کیخلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔سید عاصم منیر کو بلوچستان میں جاری سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، فیلڈ مارشل نے مشکل آپریشنل حالات میں جوانوں کی پیشہ ور ا نہ صلاحیتوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کا مادر وطن کے دفاع کے لئے غیر متزلزل عزم قابل تحسین ہے، پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں