پنجاب لسانیت کی بنیاد پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ کیوں نہیں

اسلام آباد (بیوروچیف)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پنجاب کو تقسیم کرنے کی قرارداد منظور کی،(ن ) لیگ نے بائیکاٹ کیا، پنجاب لسانیت کی بنیاد پر تقسیم ہو سکتا ہے تو سندھ کیوں نہیں؟،نئے صوبوں کا فیصلہ کرنا سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں ملک احمد خان نے کہا کہ بلاول بھٹو نے سوال اٹھائے جواب آنا ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی نے ستائیسویں ترمیم کو ووٹ دیا اسے غلطی قرار نہیں دیا جا سکتا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ محسن نقوی کی گفتگو کے بعد صوبوں کی بحث شروع ہوئی، یونیورسٹیزاوردیگرجگہوں پر صوبوں پر تفصیل سے بات ہوئی، موجودہ بندوبست میں ہرسال غربت بڑھ رہی ہے، بلاول بھٹو نے کل کہا صوبے نہیں بننے چاہئیں، پیپلزپارٹی نے پنجاب کی تقسیم پر ووٹ دیا تھا۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عطاتارڑ وزیراعظم کی مرضی سے بات کررہے ہیں، عطاتارڑنییہ نہیں کہا صوبوں کافیصلہ ہوچکا،پارلیمنٹ میں لارہے ہیں، نئیصوبوں پرن لیگ کی پوزیشن مختلف ہے۔ملک احمد خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی 2صوبوں کی تقسیم کے بارے میں متضاد رائے ہے، حکومت کوجائزہ لیناہے کون سی سیاسی جماعت کیاموقف اختیار کر رہی ہے، محسن نقوی کی گفتگو کے بعدنوازشریف نے کہا تھا ابھی بات نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں