بنگلہ دیش کو شکست،انڈر19ویمن کرکٹ سیریز سری لنکا کے نام

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)انڈر19ویمن ٹرائی سیریز کی ٹرافی سری لنکا نے بنگلہ دیش کو چار رنز سے شکت دیکر اپنے نام کرلی ۔اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میچ میںسری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ سنجانا کمنڈی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 64 رنز اسکور کیے، جس پر انہیں سیریز کی بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا۔159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنا سکی۔ بنگلہ دیش کی کپتان سعدیہ اسلام نے 36 گیندوں پر 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ سعدیہ اختر نے 22 گیندوں پر 35 اور نشیتا اختر نیشی نے 32 رنز بنائے سری لنکا کی جانب سے کپتان چامودی پرابودا اور چامودی ہیراتھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، سری لنکن کپتان چامودی پرابودا نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ٹیم کے لیے قابل فخر لمحہ قرار دیا۔ بنگلہ دیشی کپتان سعدیہ اسلام نے کہا کہ ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں اچھی کارکردگی دکھائی، تاہم ایک اہم امپائرنگ فیصلے سے میچ کا رخ تبدیل ہوا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کو آئندہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے مفید قرار دیا،سیریز کی بہترین کھلاڑی سنجانا کمنڈی نے پاکستان میں بہترین مہمان نوازی اور انتظامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں