جڑانوالہ(نامہ نگار) بچیانہ پولیس نے دوران گشت 2منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون جڑانوالہ اختر وینس،ڈی ایس پی ساجد موہل کی سربراہی میں بچیانہ پولیس کے انسپکٹر اخلاص نے دوران گشت چک نمبر 586گ ب کے قریب ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش وقاص ولد عبدالسلام ساکن 591 گ ب گنگا پور سے 1360 گرام چرس جبکہ پولیس نے زبیر ولد رشید ساکن 591 گ ب گنگا پور سے 150 گرام چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی زندگیوں سے کھیلنے والے منشیات فروش کسی قسم کی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے منشیات فروشوں کو نوجوان نسل کے مستقبل سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی پولیس روزانہ کی بیناد پر منشیات فروشوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے پولیس تھانہ بچیانہ نے منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے




