جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس پی ٹائون کی ہدایت پر پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ اور بچیانہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات و ناجائز اسلحہ برآمد کرکے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون ضیا الحق کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ اعجاز رشید نے پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش فریاد کو حراست میں لیکر 1500گرام چرس اور ناجائز اسلحہ مہم کے دوران 30بور پسٹل اور کلاشنکوف برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ بچیانہ عمران نے منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم کے دوران منشیات فروش ارشد کو پکڑ کر 1260گرام چرس برآمد کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، پولیس تھانہ بچیانہ اور کھرڑیانوالہ نے پکڑے جانیوالے افراد کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔




