بگ باس میں والد کو خراجِ تحسین پر سلمان خان آبدیدہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان دیوالی کے خصوصی موقع پر نشر ہونے والے بگ باس 20 کے ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ میں جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔گلوکار موہت چوہان کی جانب سے ان کے والد اور معروف اسکرین رائٹر سلیم خان کو خراجِ تحسین پیش کیے جانے پر سلمان خان کی آنکھیں نم ہوگئیں۔شو میں بطور مہمان شریک ہونے والے موہت چوہان نے گفتگو کے دوران سلمان خان سے کہا کہ وہ ان کے بڑے مداح ہیں، تاہم ان کے والد سلیم خان کے مداح اس سے بھی زیادہ ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے سلمان سے اجازت لے کر ایک پرانا گیت مجھے تم سے محبت ہے، مگر میں کہہ نہیں سکتا گایا۔یہ گانا 1963 میں ریلیز ہونے والی فلم بچپن کا ہے، جس میں سلیم خان نے اداکاری کی تھی۔ یہ ان کے فلمی سفر کا ابتدائی دور تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں