راولپنڈی(سپورٹس نیوز) پاکستان آرمی رائفلز ایسوسی ایشن کے 46ویں مرکزی شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ اور سول آرمڈ فورسز کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔




