کراچی(شوبز نیوز)پاکستانی اداکارہ بشری انصاری نے اپنی دیرینہ دوست اورسینیئرفنکارہ حمیرا ظہیر کی صحت سے متعلق تشویش ناک تفصیلات شیئر کردیں اورمداحوں سے انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔بشری انصاری کے مطابق حمیرا ظہیرکی طبیعت اچانک خراب ہونے پر انہیں اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ(آئی سی یو)میں منتقل کیا گیا ، جہاں وہ گزشتہ ایک ہفتے سے زیرِ علاج ہیں، تاہم ان کی صحت میں تاحال کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔بشری انصاری نے بتایا کہ انکی حمیرا ظہیر سے دوستی 54 سال پرانی ہے،دونوں بچپن کی سہیلیاں ہیں،ایک ساتھ ٹی وی پروگرام میں گانا گاتی تھیں




