ممبئی(شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ نورا فتحی کی سکیش چندر شیکھر کے خلاف بھتہ خوری کے مقدمے میں گواہی کے بعد ملزم کے وکلا نے ان کے بیان پر سوالات اٹھاتے ہوئے آئندہ سماعت پر جرح کی تیاری شروع کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتحی بدھ کو نئی دہلی کی راز ایونیو عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے استغاثہ کی گواہ کی حیثیت سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔عدالت نے انہیں پہلے بھی دو مرتبہ طلب کیا تھا تاہم ایک پیشی پر حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی تھی۔اس موقع پر عدالت نے ان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عدالتی کارروائی کو سنجیدگی سے لینے کی تنبیہ کی تھی’ انہیں دسمبر 2020 میں چنئی میں ایک فلاحی تقریب کے لیے فنکارہ کے طور پر مدعو کیا گیا تھا اور اس کے عوض کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا۔تاہم سکیش کے وکلا نے مبینہ طور پر اس تقریب سے منسلک قیمتی ہینڈ بیگ، موبائل فون اور بی ایم ڈبلیو گاڑی سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔




