لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ کے اسٹار عرفات منہاس نے کہا کہ اگر آپ ایک پراپر آل رانڈر ہیں اور ٹیم میں کھیل رہے ہیں تو میرا خیال ہے کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ بولنگ اور بیٹنگ میں اپنا 100 پرسنٹ دوں ۔انہوں نے کہا کہ ایک پراپر آل رانڈر یہی ہے کہ جب وہ بیٹنگ کر رہا ہو تو پراپر بیٹنگ کرے نہ کہ ایسا ہو کہ آپ کے ساتھ کوئی پراپر بیٹسمین کھیل رہا ہو اور آپ اس کو کھلا رہے ہو۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں بولنگ کرتا ہوں تو میں ٹیم میں پراپر بولر کے طور پر کھیلتا ہوں، انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پراپر آل رانڈر یہی ہے کہ وہ دونوں میں پراپر کارگردگی دکھائے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے پہلے جو بیٹسمین بیٹنگ کر کے گئے تھے میں ان کو دیکھ رہا تھا ، انہوں نے جس طرح سے پلیٹ فارم سیٹ کیا تو مجھے اتنی مشکل نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی اسکلز کو بیک کیا۔




