ممبئی (سپورٹس نیوز) بھارت کے خلاف ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں کامیابی پر ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کپتان شیہوپ کی شاندار بیٹنھ کی تعریف کی ہے۔کپتان شے ہوپ نے 162 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی قیادت کی اور بھارت کی جانب سے بنائے گئے بڑے اسکور کے باوجود ویسٹ انڈیز کو ایک یادگار فتح سے ہمکنار کیا۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کی یہ اننگز اس وقت سامنے آئی جب وہ بھارت کی پوری اننگز کے دوران وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دے چکے تھے، جس کی وجہ سے بلے بازی میں ان کی کارکردگی اور بھی زیادہ متاثر کن ہو گئی۔ڈیرن سیمی نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کا مشکل وقت میں ذمہ داری سنبھالنا کوئی نئی بات نہیں۔




