بہبود بورڈ کے 4کروڑ 21لاکھ کے فنڈز جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی بہبود بورڈ نے تعلیمی وظائف،شادی گرانٹ اور تجہیز وتکفین گرانٹ کی1481درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے4کروڑ21لاکھ87ہزار روپے کے فنڈز جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق تعلیمی وظائف کی993درخواستوں پر ایک کروڑ 92 لاکھ7ہزار روپے شادی گرانٹ کی295 درخواستوں پرایک کروڑ62لاکھ 25ہزار روپے اور کفن دفن گرانٹ کی193 درخواستوں پر67 لاکھ55ہزار روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزڈاکٹر سارہ زینب نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی زیرصدارت اجلاس میں ضلعی بہبود فنڈ بورڈ فیصل آباد کی طرف سے سرکاری ملازمین کی ایجوکیشنل سکالرشپ،میرج و دیتھ گرانٹس کی درخواستوں کو انچارج بہبود فنڈ برانچ محمد نوید کی زیر نگرانی مکمل درخواستوں کی ہر لحاظ سے چھان بین کے بعد منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کردیا گیا ہے۔مذکورہ رقوم درخواست گزاروں کے بینک اکانٹس میں منتقل کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں ماہانہ امداد کے فریش25 کیسز بھی منظور کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں