لاہور (بیوروچیف) لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، مالی مشکلات اور بے روزگاری بچوں کے نان نفقے سے انکار کا جواز نہیں، باپ بچوں کے اخراجات ادا کرنے کا پابند ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کے نان نفقے اورتحویل سے متعلق والدکی درخواست خارج کر دی، جسٹس شیریں عمران نے کاشف محمود کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، جس میں قرار دیا گیا کہ بیروزگاری اورمالی مشکلات بچوں کے نان نفقے کی ذمہ داری سے بری ہونے کا جواز نہیں بن سکتیں۔ عدالت نے دونوں بچوں کو 35، 35 ہزار روپے ماہانہ خرچہ دینے اور ہر سال اخراجات میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،جبکہ بچوں سے والد کی ملاقات شیڈول کے مطابق کروانے کا حکم بھی بحال رکھا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق بچوں نے ماں کے ساتھ رہنے کی خواہش ظاہر کی، جبکہ انکی فلاح و بہبود اور تحویل کو بنیادی اہمیت حاصل ہے،درخواست گزار نے فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،تاہم عدالت نے بچوں کی حوالگی سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔




