فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ 10 منٹ کی کوئیک اسیسمنٹ پورے تعلیمی دن میں صرف ایک مرتبہ ہوگی، ہر کلاس یا پیریڈ میں الگ الگ نہیں۔ سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ یہ اسیسمنٹ زیرو پیریڈ یا تعلیمی دن کے آغاز میں کروائی جائے۔اس اسیسمنٹ کا مقصد طلبہ کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا، سیکھنے میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی اور تدریسی عمل کو بہتر بنانا ہے۔ یہ فارمیٹیو اسیسمنٹ ہوگی، جس کا بنیادی ہدف طلبہ کی تعلیمی بہتری ہے، نہ کہ ان پر امتحانی دبا بڑھانا۔ تمام متعلقہ افسران اور سکول سربراہان کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔




