فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر ڈجکوٹ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے سے سڑک عبور کرتی خاتون جاں بحق ہو گئی، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ ڈجکوٹ کی رہائشی انور بی بی زوجہ احمد سودا سلف لینے بازار جا رہی تھی کہ سڑک عبور کرنے لگی تو تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جسے تشویش نا ک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔




