بیوی اور تین بچوں کے قتل کا ملزم گرفتار

چنیوٹ(نامہ نگار)تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی اور بچوں کے قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 30 اگست 2026کو ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کیا جبکہ بچے لاپتہ ہوگئے تھے، بعدازاں 4ستمبر کو چک نمبر 126 نیکوکارہ میں ایک گڑھے سے تین بچوں کی نعشیں برآمد ہوئیں۔واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں دفعہ 302، 34، 363، 201 اور 311ت پ کے تحت درج کیا گیا تھا۔ پولیس ٹیم نے انسانی ذرائع اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم کو گرفتار کیا۔ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں