بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانیوالا شوہر گرفتار

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) بھائی سے رقم نہ منگوانے پر بیوی کو مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں ملزم ندیم نے اپنی اہلیہ کلثوم بی بی کو اپنے بھائی سے رقم نہ منگوانے کی پاداش میں مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ قمرالزمان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔سی پی او فیصل آباد نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد، ہراسگی اور ناانصافی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں