تاجروں اور پیرافورس میں تصادم،تاجروں کا شدید احتجاج،مارکیٹ بند

چنیوٹ(نامہ نگار)فیصل آباد روڈ پر تاجروں اور پیرا فورس اہلکاروں میں تصادم۔ تاجروں کا پیرا فورس اہلکاروں کے خلاف شدید احتجاج۔ تاجروں نے مارکیٹ بند کر دی تفصیلات کے مطابق پیرا فورس اہلکاروں اور تاجروں کے درمیان فیصل آباد روڈ پر دوکانیں سیل کرنے پر تصادم ہوا تاجروں کی جانب سے احتجاج کرتے ہوئے مارکیٹ بند کردی گئی مین چنیوٹ فیصل آباد روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تاجروں نے فیصل آباد روڈ پر ٹائرز جلا کر احتجاج کیا جس کی وجہ سے فیصل آباد روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی جبکہ اس موقع پر تاجر مظاہرین کا کہنا ہے کہ پیرا فورس اہلکاروں کا رویہ نامناسب ہے ہمارے صدر پر پیرا فورس اہلکاروں کی جانب سے تشدد کیا گیا جبکہ پیرا فورس کی جانب سے تاجروں پر مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تاجروں نے کار سرکار میں مداخلت کی پیرا فورس ملازم کی وردی پھاڑ دی مقدمہ نمبر 1/25 پیرا فورس آفیسر انیلہ جبین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں