گو جرہ( نامہ نگار)تھانہ سٹی گوجرہ کے تھانیدار کے صندوق سے کروڑوں روپے کے چیک اور ریکوری کی رقم چوری ہوگئی۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سٹی گوجرہ میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سخی سرور کے پاس مختلف مقدمات کے اصل چیک تین کروڑ روپے کا ایک چیک، چودہ لاکھ روپے کا ایک چیک اور ایک لاکھ روپے کا ایک چیک جبکہ ریکوری کی رقم 90 ہزار روپے اسکے آہنی صندوق میں پڑی ہوئی تھی جو مبینہ طور پر صندوق سے غائب ہوگئی اسسٹنٹ سب انسپکٹر سخی سرور کے کمرہ اور صندوق کا تالا بھی ٹوٹا ہوا نہیں پایا گیا اور نہ ہی کوئی چور کمرہ میں آیا اس کے باوجود تینوں چیک اور انکے متعلقہ تمام کاغذات غائب ہوگئے ایس ایچ اور نے چیک کیا تو تمام چیک اور کاغذات اور ریکوری کی رقم نہیں مل سکی جس پر سخی سرور کے خلاف تھانہ سٹی گوجرہ میں ایس ایچ او وسیم سہو کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور تھانیدار کو معطل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے.




