تہرے قتل میں نامزد مطلوب ایس پی کا بھتیجا گرفتار

جڑانوالہ (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوا لہ نے تہرے قتل میں نامزد و مطلوب سابق ایس پی فاروق ہندل کے بھتیجے کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ایس پی ٹائون اختر وینس کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ عدیل مصطفی نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد و مطلوب ملزم یسین کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم نے اپنے چچا سابق ایس پی فاروق ہندل اور ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کرکے 3افراد جعفر،ناصر،امتیاز ساکن 650/1کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ لنڈیانوالہ میں درج رجسٹرڈ ہوا تھا تہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد سابق ایس پی فاروق ہندل کو پولیس نے پہلے ہی حراست میں لے لیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد کیخلاف روزانہ کی بیناد پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں مقدمہ میں نامزد ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں